اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

50 سال بعد چاند پر اترنے والا امریکی مشن سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا

19 جنوری, 2024 14:20

50 سال بعد چاند پر اُترنے کیلئے روانہ ہونے والا پہلا امریکی خلائی مشن سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

50 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار امریکا نے گزشتہ ہفتے ایسا خلائی مشن روانہ کیا تھا جس نے چاند پر اترنا تھا، یہ مشن امریکا کے سرکاری خلائی ادارے ناسا کی بجائے یونائیٹڈ لانچ الائنس نامی نجی کمپنیوں نے روانہ کیا تھا۔

اس مشن کا نام پیریگرین ون تھا جس میں کچھ تکنیکی خرابی ہوئی اور وہ بحر اوقیانوس میں گر کر تباہ ہوگیا، پیریگرین ون کے سگنل منقطع ہونے کی تصدیق آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا کے ٹریکنگ اسٹیشن نے کی ہے۔

اس خلائی مشن کا مقصد چاند کی سطح پر ناسا کے پانچ آلات پہنچانا تھا تاکہ اس دہائی کے آخر میں خلابازوں کی واپسی سے قبل مقامی ماحول کا مطالعہ کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: اب ناسا کے خلا باز ڈیزائنر سوٹ پہن کر چاند پر جائیں گے

یہ خلائی مشن اگر کامیابی سے اترنے میں کامیاب ہو جاتا تو یہ نصف صدی میں ایسا کرنے والا پہلا امریکی مشن بن جاتا۔

اس سے قبل آج تک صرف امریکا، سوویت یونین، چین اور بھارت کی سرکاری ایجنسیوں نے چاند پر لینڈنگ کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top