منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

خلیل الرحمان قمر کے اغوا، ڈکیتی میں ملوث خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار

21 جولائی, 2024 17:00

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اغواء اور ڈکیتی میں ملوث خاتون سمیت 4 افراد گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان میں خلیل الرحمن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والی خاتون آمنہ عروج بھی شامل ہے، ملزمان کے زیر استعمال گاڑی برآمد کرلی گئی ہے، جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ آمنہ نامی خاتون نے خلیل الرحمان قمر کو فون کرکے اپنے گھر بلایا تھا کہ وہ ڈرامہ بنانا چاہتی ہیں اور جب وہ خاتون کے گھر پہنچے تو مسلح افراد نے واردات کی اور اُنہیں اغواء کرلیا۔

مزید پڑھیں: خلیل الرحمان قمر نے سینئر اداکار کو گھٹیا آدمی کیوں قرار دیا؟

خلیل الرحمان قمر نے اغوا کاروں کو بھاری رقم دی جس کے بعد اُنہیں چھوڑ دیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کو سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کو پکڑا۔

بعدازاں، سندر پولیس نے واقعے کا مقدمہ خلیل الرحمان کے بیان پر درج کرلیا جس میں کہا گیا کہ ملزمان ڈرامہ نگار پر تشدد کرتے رہے اور اُنہیں مختلف جگہوں پر گھوماتے رہے۔ خلیل الرحمان نے کہا کہ ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے رشتے داروں سے پیسے منگوانے کا کہا۔

مزید پڑھیں: خلیل الرحمان قمر کی شو میں شریک لڑکی سے تلخ کلامی، ویڈیو وائرل

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے خلیل الرحمان قمر سے موبائل، گھڑی، نقدی چھینی اور اے ٹی ایم کارڈ سے 2.5 لاکھ روپے بھی ٹرانسفر کیے۔

ڈرامہ نگار کا ایف آئی آر میں مزید کہنا تھا کہ ملزمان آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر ویران جگہ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top