منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

31 اگست کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

29 اگست, 2024 17:10

لاہور ہائیکورٹ نے قصور کی تمام ماتحت عدالتوں میں 31 اگست کو بابا بلھے شاہ کے عرس کے موقع پر چھٹی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قصور کی تمام ماتحت عدالتوں میں بابا بلھے شاہ کے عرس کے موقع پر لاہور ہائیکورٹ نے چھٹی کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق بروز ہفتہ 31 گست کو قصور کی تمام سول اور سیشن عدالتیں بند رہیں گی۔ چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار ہائیکورٹ عبہر گل نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کر دیا

معروف صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کا سالانہ 3 روزہ عرس مبارک جو 30اگست 2024 سے شروع ہو رہا ہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں 31 اگست کو مقامی چھٹی کا اعلان کر دیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ کے سالانہ عرس کے موقع پر 31 اگست (ہفتہ) کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ریٹائرڈ) اورنگزیب حیدر خان نے معروف صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ کے سالانہ عرس کے موقع پر 31 اگست (ہفتہ) کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top