منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

مبارک ولیج کی ساحلی پٹی پر آلودہ تیل پھیلنے کے معامہ

29 اکتوبر, 2018 09:51

تین روز قبل مبارک ولیج کی ساحلی پٹی پر آلودہ تیل پھیلنے کے معاملے میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی، سمندر میں خام تیل کافی مقدار میں موجود ہونے کے باعث صفائی میں دشواری کا سامنا ہے۔

کراچی میں مبارک ولیج کی ساحلی پٹی پر آلودہ تیل پھیلنے کے معاملے کے متعلق محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ تیل کی روک تھام کیلئے آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جبکہ دوسری جانب پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی کی جانب سے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

تین روز قبل ساحل پر خام تیل آکر جمع ہونے کے باعث آبی حیات کو شدید نقصان پہنچا۔ اسکے ساتھ ساتھے ماہی گیروں کو سمندر میں جانے پر پابندی کی وجہ سے انکے روزگار پر بھی اثر پڑا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ خام تیل سمندر میں کافی مقدار میں موجود ہے۔ جسکی وجہ سے صفائی کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تاہم صفائی مہم کی تکمیل کے متعلق کچھ کہنا مشکل ہے۔

تیل کے نمونے جانچ کیلئے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں، مگر ابھی تک اس بارے میں کوئی رپورٹ نہیں پیش کی جا سکی ہے کہ یہ تیل کہاں سے آیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top