ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

25 جولائی کو ن لیگ ماضی کی داستان بن جائے گی

19 جولائی, 2018 20:25

گجرات: مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ نواز شریف دین کے غدار ہیں، 25 جولائی کو ن لیگ ماضی کی داستان بن جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گجرات میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے دین کے ساتھ غداری کی، ان کا انجام قریب ہے۔

ق لیگ کے رہنما نے کہا ’الیکشن اور الیکشن کمیشن تو ٹھیک جا رہے ہیں لیکن شہباز شریف اور ن لیگ کی حالت خراب دکھائی دے رہی ہے۔‘

چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ ملک اور اداروں کے خلاف ہے، اب شریف خاندان کی چوری رنگے ہاتھوں پکڑی جا چکی ہے۔

انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ پچیس جولائی ن لیگ کے خاتمے کا دن ہے اس لیے ووٹرز موسم کی پرواہ کیے بغیر پولنگ اسٹیشن جائیں اور ووٹ کاسٹ کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top