ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

کراچی میں غیرقانونی کچھوؤں کے فروخت ہونے کا انکشاف

16 مارچ, 2024 14:21

محکمہ جنگلی حیات سندھ نے کراچی میں غیرقانونی کچھوؤں کی فروخت کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 21 کچھوؤں کو محفوظ کرکے سمندر میں روانہ کردیا۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں غیرقانونی طور پر نایاب نسل کے سبز کچھوے اور تازہ پانی کے کچھوؤں کی فروخت پر محکمہ جنگلی حیات سندھ نے کارروائی کی۔

محکمہ جنگلی حیات سندھ نے 2 آپریشنز کے دوران 21 کچھوؤں کو ریسکیو کیا۔ سبز کچھوؤں کو ہاکس بے کے قریب سمندر میں چھوڑ دیا گیا۔

محکمہ جنگلی حیات سندھ کے حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ یہ کچھوے پانی کو فلٹر کرتے ہیں۔ لوگ انہیں غیرقانونی طور پر فرخت کررہے ہیں۔

ہمیں جو پانی ملتا ہے اسے فلٹر پانی یہی کرتے ہیں اس لئے جو جہاں کی چیز ہے وہاں رکھی جائے۔ اس لئے ان کچھوؤں کی غیرقانونی طور پر فروخت پر پابندی عائد ہے۔

محکمہ جنگلی حیات سندھ کے حکام کا کہنا ہے ان کچھوؤں کے بچوں کو انڈوں سے نکالنے کے بعد اٹھالیا جاتا ہے جسکے باعث سبز کچھوے معدومیت کا شکار ہیں۔ ان کچھوؤں کو مارکیٹ تک لانے والوں تک پہنچنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top