ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اُٹھا لیا

11 مارچ, 2024 14:58

19 رکنی وفاقی کابینہ نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا ہے۔

وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوئے، 19 رکنی وفاقی کابینہ سے صدر مملکت آصف علی زرداری نے لیا۔

 قبل ازیں شہباز شریف نے  صدر مملکت کو 13 اراکین کی بطور وفاقی وزرا تقرری کی تجویز  آئین کے آرٹیکل 91 کی کلاز 9 کے تحت دی تھی۔

وزیراعظم نے اسحاق ڈار اور مصدق ملک کو بھی بطور وفاقی وزرا تقرر کی تجویر دی جب کہ شہباز شریف نے کہا کہ خواجہ آصف ، احسن اقبال اور رانا تنویر کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے۔

تجویز میں کہا گیا کہ جام کمال، انجینئر امیر مقام، اویس لغاری، عطا اللہ تارڑ، خالد مقبول صدیقی، قیصر شیخ اور ریاض پیرزادہ کو بطور وفاقی وزرا تقرر کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار اور مصدق ملک اپنی سینیٹ کی مدت مکمل ہونے کے بعد بھی بطور وفاقی وزرا کام کریں گے۔

وزیرا عظم نے آئین کے آرٹیکل 91 کی کلاز 9 کے تحت محمد اورنگزیب، احد چیمہ اور محسن نقوی کو وفاقی وزرا تقرر جب کہ شزا فاطمہ خواجہ کو وزیر مملکت بنانے کی تجویز کی ہے۔

 دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری وفاقی وزرا سے ایوان صدر میں تقریبا 3 بجے حلف لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے قائد ن لیگ نواز شریف سے مشاورت مکمل کرلی ہے، بعض نئے چہرے بھی وفاقی کابینہ میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق صدارتی انتخابات کے بعد وفاقی کابینہ حلف اٹھائے گی جب کہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنی معاشی ٹیم کا انتخاب خود کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ کا قلمدان معروف بینکار محمد اورنگزیب کو ہی ملنے کا قوی امکان ہے جب کہ اسحاق ڈار وزیر خارجہ اور وزیر دفاع خواجہ آصف ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

وفاقی کابینہ میں نئے چہروں کو شامل کرنے کا فیصلہ، مشاورت مکمل 

وفاقی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟کابینہ تکمیل کے آخری مراحل پر

اس کے علاوہ احسن اقبال کو وزارت منصوبہ بندی و ترقی اور نجکاری کی وزارتیں، جب کہ عطا تارڑ کو وزیر اطلاعات و نشریات بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کو ابتدا میں دو وزارتوں کی پیش کش کی گئی ہے، فیصل سبزواری اور مصطفیٰ کمال کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا تاہم اس کا حتمی فیصلہ رابطہ کمیٹی آج کرے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top