منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

خواتین کیلئے ملازمت سے قبل پریگنینسی ٹیسٹ؛ حیران کن انکشافات

21 جولائی, 2024 17:16

چین سے تعلق رکھنے والی 16 خواتین نے الزام عائد کیا ہے کہ متعدد کمپنیز ملازمت دینے سے قبل انکا پریگنینسی ٹیسٹ کروارہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی پراسیکیوٹرز کو حال ہی میں کم از کم 16 کمپنیوں کے خلاف شکایت ملی ہے کہ کمپینز اپنے فائدے کیلئے خواتین کے ایسے ٹیسٹ کروارہی ہیں جس سے یہ پہنچان ہوسکے کہ وہ حاملہ ہیں یا نہیں۔

چین کا قانون ملازمت سے قبل خواتین کے پریگنینسی ٹیسٹ کروانے کی اجازت نہیں دیتا، کمپنیز اپنے فوائد کیلئے زچگی کی چھٹیوں اور اخراجات کی فکر کے باعث ایسا اقدام اٹھارہی ہیں تاکہ وہ جانچ کرسکیں کہ جن خواتین کو وہ ملازمت پر رکھ رہے ہیں کہ وہ کہیں حاملہ تو نہیں۔

مزید پڑھیں: امیر لڑکوں کو ٹھگنے والی حسین لڑکی! جانیے کون ہے؟

رواں ماہ کے آغاز پر چین کے صوبہ جیانگ سو کے ضلع نانٹونگ کے ٹونگ میں استغاثہ نے 16 کمپنیز کے خلاف قانونی طور پر خواتین کی ملازمت کیلئے درخواست دہندگان کے غیر قانونی طور پر حمل جانچنے کیلئے مقدمہ دائر کیا تھا، جس پر کمپنیز کو آگاہ نہیں کیا گیا تاکہ تحقیقات میں حقائق کا معلوم کیا جاسکے۔

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ایک امیدوار کو اس کے حاملہ ہونے کے انکشاف کے بعد نوکری دینے سے انکار کردیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top