مقبول خبریں
10 سالہ بچی اپنی سالگرہ کا کیک کھا کر چل بسی
بھارتی شہر پٹیالا میں دس سالہ بچی اپنی سالگرہ کے موقع پر بیکری سے منگوایا گیا کیک کھانے سے جاں بحق ہوگئی۔
مانوی اور ان کی پوری فیملی پنجاب کے پٹیالہ میں ایک بیکری سے خریدا گیا سالگرہ کا کیک کھانے کے بعد بیمار پڑ گئی تھی۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں بچی کو اپنی موت سے چند گھنٹے قبل کیک کاٹتے اور اپنی سالگرہ کا جشن مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق کیک کھانے کے تین گھنٹے بعد پورا خاندان بیمار پڑ گیا تھا، مانوی سالگرہ منا کر سو گئی تھی جسے اگلی صبح اسپتال لے جایا گیا اور انہیں آکسیجن اور ای سی جی پر رکھا گیا تاہم وہ جانبر نہ رہ سکی۔
10 years Patiala girl Manvi lost her life after consuming bday cake which family orders from local backery. Very sad news. pic.twitter.com/QzbOItnX07
— Raovarinder Singh Benipal (@RaovarinderSin2) March 30, 2024
بچی کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پٹیالہ میں ‘کیک کانہا’ نامی ایک قریبی بیکری سے انہوں نے جو چاکلیٹ کیک منگوایا تھا جو زہریلا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بیکری کے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی اور تحقیقات جاری ہیں جب کہ تین افراد کو حراست میں بھی لیا جا چکا ہے۔