جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج معذوروں کا عالمی دن

03 دسمبر, 2018 10:53

تندرستی ہزار نعمت ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج معذوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد خصوصی افراد کو درپیش مسائل اجاگر کرنا ہے۔

معذور افراد کے عالمی دن کو منانے کا آغاز انیس سو بانوے میں اقوام متحدہ میں معذور افراد کی داد رسی کیلئے قرارداد پاس کرکے کیاگیا۔ جس کا مقصد خصوصی افراد کی تکالیف اور ان کے معاشی و سماجی حقوق سے عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔
معذورافراد بھي دنیا کا ہرکام عام افراد کی طرح انجام دے سکتے ہیں اور وہ کسی کام میں اپنے معذوری کا آڑ نہیں بنے دیتے۔

ورلڈ ہیلتھ ارگنائزیشن کے مطابق دنیا میں اس وقت ساٹھ کروڑ افراد معذور ہیں۔ اقوام متحدہ سمیت دنیا کے کئی ادارے معذور افراد کی بہتری کیلئے کام رہے ہیں۔
اس دن ملک بھر میں حکومتی سرپرستی اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام معذور افراد کیلے خصوصی تقاریب کا انقعاد کیا جاتا ہے۔
آج کے دن کا مقصد یہی ہے کہ ہم رنگ ونسل اورذات برادری سے بالاترہو کر یہ عہد کریں کہ خصوصی افراد کی بحالی میں بھر پور کردار ادا کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top