جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گھوٹکی ضمنی انتخاب : ڈی آر او نے پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی رہنماؤں کو حلقے سے باہر نکال دیا

23 جولائی, 2019 15:10

گھوٹکی : این اے 205 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے موقع پر انتظامیہ ایکشن میں، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی رہنماؤں کو حلقے سے باہر نکال دیا۔

این اے 205 گھوٹکی کے ضمنی الیکشن میں ڈسٹرکٹ رٹرننگ افسر نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ، پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی علی نواز مہر اور دعا بھٹو کو حلقے سے باہر نکالنے کا حکم دیدیا۔

ڈی آر او نے این اے 205 حلقے کے ایس ایس پی گھوٹکی اور آرمی حکام کو ہنگامی مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

دوسری طرف پیپلز پارٹی کی شکایات پر پولنگ اسٹیشن رحموالی کے انچارج کو لاکپ کردیا گیا ہے۔ پولیس سب انسپیکٹر سید عبدالخالق شاہ پولنگ نمبر 21 پر مقرر تھے۔

آزاد امیدوار احمد علی مہر کو پولنگ وزٹ کرانے اور ووٹرز پر اثر انداز ہونے کے الزام میں پولیس سب انسپیکٹر کو لاکپ کیا گیا ہے۔ گھوٹکی ۔ پیپلزپارٹی کی شکایت پر پرائیوٹ کار میں سوار پولیس عملدار کو اپنے ساتھ لے گئے۔ سید عبدالخالق کو اے سیکشن تھانے میں لاکپ کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top