جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گٹکوں کے اسمگلروں کو حوالات میں بند کرنے والے پولیس افسر نے ملزمان سے پاؤں پکڑ کرمعافی مانگ لی

25 جولائی, 2019 15:19

حیدرآباد : بھارتی گٹکوں کے اسمگلروں کے خلاف کارروائی پولیس افسر کو مہنگی پڑگئی، ملزمان نے رہائی کے بعد پولیس افسر کو گھیر، پولیس افسر معافی مانگتا رہا۔

سینئرپولیس افسر اور مددگار 15 کے سابق انچارج آصف حیات نے حیدر چوک پر قائم شفیق پٹھان نامی شخص کو اس کی کیبن پر چھاپہ مار کر 2100 اور مین پوری فروش کے الزام میں حراست میں لیا اور ایک کلو چرس میں سیری تھانے سے چلان کرکے جیل بھیج دیا۔

بااثر ملزمان نے جیل سے رہا ہونے کے بعد سینئر پولیس آفیسر کو ملزمان کے پاؤں پکڑ کر معافی مانگنی پڑی، جس کی ویڈیو بھی ملزمان نے بنائی۔ وڈیو میں سنا بھی جاسکتا ہے کہ پولیس آفسر نے اقرار کیا کہ میں نے ملزمان کو جھوٹے الزام میں چرس کے مقدمہ میں جیل بھیجا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top