منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

کینسر کےموزی وائرس کی جانچ کے لیے ’تشخیصی کِٹ‘ تیار

11 جون, 2018 06:28

برلن: سائنس دانوں نے کینسر کی تشخیص کے لیے ایک کِٹ تیار کرلی ہے جس کے ذریعے کوئی بھی مریض خود سے کینسر کے مرض کا پتہ چلا سکے گا۔
سائنس دان ایچ آئی وی وائرس کی تشخیص کے لیے ایک سادہ سی کٹ تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس کے ذریعے کوئی بھی شخص خود سے خون میں اس موزی وائرس کی موجودگی کا پتہ چلا سکتا ہے اور بروقت تشخیص کے ذریعے اس مرض کو شکست دی جاسکتی ہے۔ یہ سادہ ٹیسٹ لیبارٹری جائے بغیر گھر میں بھی انجام دیا جاسکتا ہے جو نہایت ارزاں قیمت بھی ہے۔
کینسر کے مرض کی تشخیص کے لیے کی جانے والی اس کامیاب تشخیصی کٹ کو تجرباتی بنیاد پر رواں سال اپریل میں پیش کیا گیا تھا جسے اب دنیا بھر میں سال کے آخر تک مارکیٹ کیا جا سکے گا۔ جرمنی کی وزارت صحت نے ایچ آئی وی وائرس کو ٹیسٹ کرنے کے لیے خود تشخیصی کِٹ کی جلد دستیابی کے لیے اقدامات کر لیے ہیں اسی طرح امریکا سمیت دیگر ممالک میں بھی اس ٹیسٹ کٹ کو ماہرین طب کی جانب سے پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔
جرمن وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کینسر کی تشخیص کے لیے ’ٹیسٹ کٹ‘ کی ہر خاص و عام کو دستیابی کا مقصد پرائیوسی کو برقرار رکھتے ہوئے مدافعتی نظام کو نقصان پہنچانے والے ایچ آئی وائرس کی موجودگی کا پتہ چلانا ہے تاکہ مریض بروقت علاج کا آغاز کرسکیں گے۔ جرمنی میں 88 ہزار افراد کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور 13 ہزار ایسے مریض ہیں جنہیں اپنے جسم میں کینسر کی موجودگی کا علم ہی نہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top