منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

پولیو کا عالمی دن: موذی مرض سے بچاؤ کی کوششیں جاری

24 اکتوبر, 2018 15:48

پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کا دعویٰ ہے کہ پولیو سے پاک معاشرے کا خواب جلدپورا ہوگا۔

پولیو ایک ایسا موذی مرض ہے جو خدانخواستہ کسی کولاحق ہوجائے تو وہ متاثرہ فرد کے لیے جسمانی معذوری کی شکل میں ساری زندگی کا روگ بن جاتا ہے۔

بدقسمتی سے پاکستان اب بھی دنیا کے اُن چند ممالک میں شامل ہے جو پولیو کا خاتمہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ تاہم اس پر تیزی سے کام جاری ہے۔

گزشتہ کچھ سالوں کے دوران انسداد پولیو ٹیموں پر حملوں کے چند ناخوشگوار واقعات کے باوجود بھی پولیو کے خاتمے کا مشن جاری ہے۔

خواتین پولیو ورکرز کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو کی مہم کے دوران انہیں بےحد مشکل ہوتی ہے، انہیں لوگوں کو پولیو سے بچاؤ کےقطرے پلانے کے حوالے سے قائل کرنا پڑتا ہے۔ جس کی بڑی وجہ لوگوں میں آگہی کی کمی ہے۔ لیکن وقت گزرنے کےساتھ اس میں بہتری آرہی ہے۔

محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کا دعویٰ ہے کہ پولیو سے پاک معاشرے کا خواب جلدپورا ہوگا، اس کے لیے تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد، خصوصاً والدین کا تعاون درکارہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top