جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات

29 اگست, 2018 19:51

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے امریکی قونصل جنرل کولین کرین ویلج نے ملاقات کی، اس موقع پر سماجی شعبوں کی ترقی اور باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی قونصل جنرل نے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان اورامریکا کے تعلقات کئی دہائیوں پرمشتمل ہیں اور دہشت گردی کے خلاف دونوں ملکوں میں شراکت داری ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کےعوام نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا ہے، ہمارا ایجنڈا صرف کام،کام اورکام ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب کوصوبہ بنانے کے لیے حکومت نے کمیٹی قائم کردی، بلدیاتی اداروں کوبھی نچلی سطح تک اختیارات دیے جائیں گے۔

امریکی قونصل جنرل کولین کرین ویلج نے کہا کہ سماجی شعبوں کی ترقی کے لیے شراکت کو بڑھائیں گے، نئی حکومت کے ساتھ پارٹنرشپ مزید مضبوط ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top