جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبول خبریں

ملک میں جس طرح آبادی بڑھ رہی ہے یہ آبادی کا اضافہ نہیں بلکہ دھماکہ ہے

27 جون, 2018 13:39

اسلام آباد: ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا ہے کہ ایک زمانہ تھا جب کہا جاتا تھا کہ بچے دو ہی اچھے

گزشتہ حکومتوں نے آبادی کے معاملے پر کوئی منصوبہ بندی نہیں کی۔منگل کے روزچیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ملک میں جس طرح آبادی بڑھ رہی ہے یہ آبادی کا اضافہ نہیں بلکہ دھماکہ ہے، ایک زمانے میں کہا جاتا تھا کہ بچے دو ہی اچھے ،حکومت نے اس معاملے پر کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گزشتہ حکومتوں نے آبادی کو روکنے کے لیے کیا اقدامات کیے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل سے ایک ہفتے میں تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top