منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

ملائکہ اروڑا نے ’’دبنگ 3‘‘ کا حصہ ہونے کی تردید کردی

18 جولائی, 2019 15:43

ممبئی: پروڈیوسر ارباز خان کی ہدایت کاری میں رواں سال کے آخر میں ریلیز ہونے والی  فلم دبنگ 3  کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ ملائکہ اروڑا اس بار فلم میں جلوہ گر ہوں گی لیکن انہوں نے اس خبر پر خاموشی توڑ دی۔

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی دبنگ سیریز کی تیسری فلم ’’دبنگ3‘‘ کا انتظار شائقین بے چینی سے کررہے ہیں۔ فلم سیریز کے پہلے حصے ’دبنگ‘ میں ملائکہ اروڑا نے ’’منی بدنام ہوئی‘‘ آئٹم سانگ پر ڈانس کرکے فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ فلم کے دوسرے حصے میں ملائکہ کی جگہ کرینہ کپور کو شامل کیا گیا۔

تاہم فلم کے تیسرے حصے کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ اس بار ایک بار پھر ملائکہ اروڑا فلم میں جلوے دکھائیں گی۔ ملائکہ نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ’’دبنگ 3‘‘ کا حصہ ہونے کی تردید کردی ہے۔

ملائکہ اروڑا نے کہا کہ پروجیکٹ دبنگ سے جڑے بیشتر افراد آگے بڑھ چکے ہیں اس کے ساتھ ہی انہوں نے ’’دبنگ3‘‘ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top