جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اداکار محسن عباس کو اہلیہ کی خلع کی درخواست پر نوٹس جاری

04 ستمبر, 2019 11:00

لاہور: فیملی کورٹ میں محسن عباس کی اہلیہ کی خلع کی درخواست کی سماعت کے موقع پر عدالت نے محسن عباس کو طلب کرلیا۔

لاہور کی فیملی کورٹ کے جج بابر ندیم نے ماڈل فاطمہ سہیل کے خلع کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے اداکار محسن عباس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں : ایک این جی او مردوں کے حقوق کے لیے بھی ہونی چاہیے؛ محسن عباس

فاطمہ سہیل کا مؤقف ہے کہ شوہر ذہنی مریض ہے جوکہ میری دیکھ بھال نہیں کرسکتا ہے۔ محسن عباس ایک لالچی انسان ہے جوکہ مجھے سے پیسے چھیننا چاہتا ہے۔ محسن عباس نے میری زندگی برباد کردی ہے، اس کے ساتھ مزید زندگی نہیں گزار سکتی ہوں۔ عدالت درخواست منظور کرتے ہوئے خلع کی ڈگری جاری کرے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے عدالت میں محسن عباس حیدر کے اہلیہ پر تشدد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی، جس میں محسن عباس حیدر کو قصوروار قرار دیا گیا تھا۔

سماعت کے دوران محسن عباس حیدر کے خلاف امانت میں خیانت کی دفعات خارج کردی گئیں۔ تفتیشی افسر کی رپورٹ کی بنیاد پر محسن عباس حیدر کے وکلاء نے درخواست ضمانت واپس لے لی۔

واضح رہے کہ محسن عباس حیدر نے ایڈووکیٹ عدنان طارق کی وساطت سے عبوری درخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی۔ جس میں وکیل محسن عباس کا کہنا تھا کہ تفتیشی رپورٹ کے مطابق محسن عباس پر عائد کیے گئے الزامات ثابت نہیں ہوئے، اسی بنا پر درخواست ضمانت واپس لی۔

دوران سماعت تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ اداکار محسن عباس حیدر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی نے ان کی اہلیہ فاطمہ سہیل کی درخواست پر مقدمہ درج کیا۔

تفتیشی افسر کے مطابق اداکار محسن عباس حیدر پر امانت میں خیانت اور اپنی بیوی فاطمہ کو سنگین نتائج کی دھکمیوں سے متعلق مقدمے درج کیا گیا۔

اداکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے اپنے شوہر پر مار پیٹ کرنے اور دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا تھا۔ محسن عباس حیدر نے اہلیہ کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات کے جواب میں ایک پریس کانفرنس کی تھی، جس میں انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top