منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

ماہرہ خان اپنی سالگرہ پر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ ریلیز کرنے کی خواہشمند

17 جولائی, 2019 19:20

لاہور: ماہرہ خان نے فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ اپنی سالگرہ پر ریلیز کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

بلال لاشاری کی فلم’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کافی عرصے سے زیر تکمیل ہے اور کئی بار فلم کی نمائش کا اعلان بھی کیا گیا لیکن بعض قانونی پیچیدگیوں کے باعث ابھی تک فلم کی ریلیز کے حوالے سے کچھ بھی واضح نہیں ہے۔

فلم کی کاسٹ ہی نہیں بلکہ شائقین بھی اس کی نمائش کے منتظر ہیں جبکہ فلم میں اہم کردار کرنے والی پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان بھی اس فلم کو جلد از جلد سینما گھروں میں دیکھنا چاہتی ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب ماہرہ خان سے اس  بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں نے بلال لاشاری سے بات کی تھی شاید وہ یہ فلم دسمبر میں میری سالگرہ پر ریلیز کرنا چاہتے ہیں ویسے میری بھی یہی خواہش ہے، یاد رہے کہ ماہرہ خان 21 دسمبر کو سالگرہ مناتی ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ’’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘‘ میں ماہرہ خان کے علاوہ فواد خان، حمزہ علی عباسی اور حمائمہ ملک مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top