جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

قربانی کے لیے کراچی لائے جانے والے جانور چھین لیئے گئے

25 جولائی, 2019 11:16

کراچی : قربانی کے لیے کراچی لائے جانے والے جانوروں کو نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر چھین لیا۔

قربانی کے لیے کراچی لائے جانے والے جانور اسلحے کے زور پر چھین لیے گئے۔ 25 لاکھ سے زائد مالیت کے 15 گائے بچھڑے کراچی لائے جارہے تھے۔ واقعے کا مقدمہ سہراب گوٹھ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

متاثرہ بیوپاری نے تھانے رپورٹ درج کرائی، بیوپاری کا کہنا تھا کہ تمام 15 مویشی قربانی کے لیئے دوڑ کی منڈی سے خریدے تھے۔ ٹرک پر سوار ڈراٸیور اور عملے کیخلاف شک کی بنإ پر مقدمہ درج کرادیا ہے۔ ٹرک پر سوار کلینڈر ملزمان سے رابطے میں تھا، پولیس چھینے گۓ مویشی بازیاب کروائے۔

سہراب گوٹھ پولیس نے مویشی منتقل کرنے والا ٹرک تحویل میں لے کر ڈراٸیور، کلینڈر سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top