منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

فلم ’سپراسٹار‘ مداحوں کی دلچسپی سمیٹنے میں کامیاب

16 جولائی, 2019 16:45

کراچی(ویب ڈیسک): فلم ’سپر اسٹار‘ کا ٹریلر مداحوں کی دلچسپی سمیٹنے میں کامیاب ہوگیا۔ اس فلم میں مرکزی کردار اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار بلال اشرف نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ شب فلم ’سُپر اسٹار‘ کے ٹریلر ریلیز کے لیے ستاروں سے بھری رنگا رنگ شام سجائی گئی جس میں 3 منٹ 6 سیکنڈز پر مشتمل شاندار ٹریلر پیش کیا گیا۔ فلم میں مرکزی کردار ماہرہ خان بطور ’نوری‘ نبھا رہی ہیں جب کہ بلال اشرف ’سمیر خان‘ کا کردار ادا کررہے ہیں۔

ٹریلر کے آغاز میں اداکار بلال اشرف کو فلم میں ایک بڑے سپر اسٹار دیکھایا ہے جب کہ ماہرہ خان کو پہلے حصے میں ایک عام لڑکی اور بعد میں ایک کامیاب بڑی اداکارہ بنتے دکھایا ہے۔

ٹریلر میں ماہرہ خان کو فلم کے سیٹ پر موجود دکھایا ہے جہاں ان کی ملاقات بلال اشرف سے ہوتی ہے، دونوں دوست بنتے ہیں اور پھر وہ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔

یوں تو ٹریلر میں واضح نہیں کیا گیا کہ کس غلط فہمی کی بناء پر دونوں میں اختلاف ہوئے لیکن یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ نوری کا دل دکھنے کے بعد وہ بڑی اداکارہ بننے کی ٹھان لیتی ہے اور بدلے کی آگ میں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’اگر تماشہ ہے تو پھر تماشہ صحیح‘۔

فلم کی کاسٹ میں ماہرہ اور بلال سمیت ندیم، مرینا خان، علیزے شاہ اور اسماء انصاری بھی شامل ہیں۔ فلم کے ٹریلر کو مداحوں کی جانب سے بےحد پزیرائی مل رہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top