مقبول خبریں
عید الاضحی کے موقع پر سرکاری چھٹیاں 21 اگست سے 23 اگست تک ہی ہیں
اسلام آباد : نگراں وفاقی حکومت کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر 21 اگست سے 23 اگست تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ عید کی چھٹیوں سے متعلق کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا اور سوشل میڈیا پر 21 سے 24 اگست تک چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔ عید الاضحی کے موقع پر سرکاری چھٹیاں 21 اگست سے 23 اگست تک ہی ہیں۔