منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

شاہ رخ خان نے ہالی ووڈ فلم ’’دی لائن کنگ‘‘ 40 بار دیکھنے کی دجہ بتادی

17 جولائی, 2019 19:18

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان نے فلم ’دی لائن کنگ‘ اتنی دفعہ دیکھنے کی وجہ بتادی۔ یہ ہالی ووڈ فلم ’’دی لائن کنگ‘‘ بچوں کی پسندیدہ فلم توہے ہی لیکن بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان بھی اس فلم کے بہت بڑے مداح ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے یہ فلم 40 باردیکھی ہے۔

کنگ خان نے ’’دی لائن کنگ‘‘ کواتنی زیادہ باردیکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ظاہرسی بات ہے ہمارے تین بچے ہیں، ہم یہ فلم دیکھتے ہوئے پیزا اورڈوسا یا پھر وہ سب چیزیں بناتے تھے جنہیں بچے پسند کرتے ہیں اس کے بعد ہم اپنے گھر میں تھیٹر جیسا ماحول بناتے  اور سب مل کر فلم دیکھتے تھے۔

شاہ رخ خان نے کہا میں یہ فلم 40 بار دیکھ چکا ہوں، ہاں! ہربارپوری فلم نہیں دیکھی لیکن جب بھی میرے بچوں میں سے کوئی فلم دیکھتا تھا میں اس کے ساتھ یہ فلم دیکھتا تھا اس طرح میں نے یہ فلم 40 باردیکھ لی۔ شاہ رخ خان نے مزید بتایا کہ جب ان کا اپنے بچوں کے ساتھ کوئی فلم دیکھنے کا دل چاہتا ہے تو وہ ’’دی لائن کنگ‘‘ دیکھتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top