جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سکھر کے قریب دس سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا

25 جولائی, 2019 14:42

سکھر: وحشی درندوں نے ایک اور 10 سالہ ننھی پری کو حوس کا نشانہ بنا کر اس سے زندگی ہی چھین لی۔

 سکھر کے قریب نوڈیروں کے گاؤں وریام فقیر کی رہائشی درجہ پنجم کی طالبہ زارہ صبح سویرے اپنے اور گھر والوں کے ناشتہ کے لئے دودھ  لینے نکلی، جہاں سے درندوں نے اسے اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر قتل کردیا۔

زارہ کے والد کا کہنا تھا کہ زارا دودھ لینے گئی اور پھر واپس نہیں آئی، گھر والے دن بھر اس کو ڈھونڈتے رہے مگر اس کا کچھ پتہ نہیں چل سکا، شام کو علاقے میں موجود ٹیوب ویل کے قریب زارہ کی بوری بند لاش ملی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top