جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سندھ ہائی کورٹ : اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان قتل کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت

25 جولائی, 2019 12:50

کراچی : سندھ ہائی کورٹ میں اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان قتل کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سندھ ہائیکورٹ میں اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان قتل کیس کے تین ملزمان امجد سواتی ایاز علی اور عمران سواتی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ٹرائل کورٹ سے کیس کی تفصیلات طلب کرلی۔

سماعت کے موقع پر ملزمان کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیئے کہ ملزمان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا، اس لئے جے آئی ٹی کی درخواست میں مزید 6 ماہ کی مہلت دے دی گئی ہے۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ریمارکس دیئے کہ یہ ہائی پروفائل کیس ہے، مجھے یاد ہے اس پر سپریم کورٹ نے بھی ہدایات جاری کی ہیں۔

وکیل ملزم عمران سواتی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف جے آئی ٹی بنائی تھی۔ ٹرائل کورٹ میں 4 ماہ سے حتمی دلائل نہیں ہو سکے۔ عمران سواتی پر جھوٹی گواہی کا الزام ہے، جس کی زیادہ سے زیادہ سزا 3 سال ہے۔ میرے مؤکل نے سزا بھی مکمل کرلی ہے۔ وہ 4 سال سے جیل میں ہے۔

وکیل ملزم نے مزید کہا کہ پولیس رپورٹ میں بھی ملزم کو بیگناہ قرار دیا گیا ہے، لیکن ماتحت عدالت نے رپورٹ مسترد کردی۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ ایف آئی اے نے ملزم سے جیل میں تفتیش بھی کی ہے۔ وکیل ملزم نے کہا کہ جے آئی ٹی پہلے بھی تین بار بن چکی ہے۔

عدالت نے تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت 8 آگست تک ملتوی کردی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top