منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

سروں کے بادشاہ مہدی حسن کا 92واں یوم پیدائش

18 جولائی, 2019 16:20

کراچی: ملک بھر میں آج سروں کے بادشاہ، شہنشاہ غزل مہدی حسن کا 92واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔

مہدی حسن 1927 میں راجستھان کے ایک گاؤں لونا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے موسیقی کی تعلیم اپنے والد استاد عظیم سے حاصل کی تھی۔ انہوں نے 25 ہزار سے زیادہ فلمی، غیر فلمی گیت اور غزلیں گائی ہیں۔ ان کا  گایا ہوا ملی نغمہ یہ وطن  تمھارا ہے  تم ہو  پاسباں اس کے آج بھی قوم کا لہو کو گرماتا ہے۔

حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں نگار ایوارڈ، ہلال امتیاز، نشان امتیاز اور حسن کارکردگی سے نوازا جاچکا ہے۔

شہنشاہ غزل مہدی 84 برس کی عمر میں حسن13 جون 2012کو کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top