جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

جو حکومت جاتی ہے خالی خزانہ اور فضل الرحمان چھوڑ کر جاتی ہے

11 جولائی, 2018 16:12

بورے والا: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ’25 جولائی کو 2 ہفتے رہ گئے ہیں، میرا دل کہہ رہا ہے تبدیلی کا انقلاب آنے والا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جنوبی پنجاب کے شہر بورے والا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ لمبی اندھیری رات اب ختم ہونے والی ہے اور 25 جولائی کے بعد ایک نئی صبح طلوع ہوتی نظر آ رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ آج پی ٹی آئی نہ ہوتی تو دو جماعتوں کی باریاں چلتی رہتیں، کبھی زرداری اور کبھی نواز شریف، عوام کے پاس اور کوئی چارہ نہیں تھا، اب تو ان کے بچے بھی باریاں لینے کو تیار ہوگئے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ’یہ نوجوانوں کے مستقبل کی جنگ ہے، اللہ قوم کو کبھی کبھی تقدیر بدلنے کا موقع دیتا ہے، آپ نے گھر گھر جا کر لوگوں کو مستقبل کے لیے باہر لانا ہے۔

ان کا کہنا تھا ’پی ٹی آئی میدان میں ہے، 25 جولائی کو دونوں جماعتوں کو شکست دیں گے، یہ لوگ قوم کو بھیڑ بکریاں سمجھتے ہیں، میرے نئے پاکستان میں ہر طرف تبدیلی آئے گی۔‘

عمران خان نے کہا کہ قانون کی بالا دستی کے بغیر کوئی قوم آگے نہیں بڑھتی، یورپ کے نظام میں محنت کرنے والوں کو پھل ملتا ہے، بیرون ملک ریاست غریبوں کا خیال رکھتی ہے، الاؤنس دیتی ہے، پیسے نہ ہوں تو وکیل بھی کر کے دیتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top