منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

جویریا عباسی نے ماہرہ خان کو فن سے عاری اور عاطف اسلم کو بے سرا قرار دے دیا

18 جولائی, 2019 16:27

کراچی: نامور اداکارہ جویریہ عباسی نے ماہرہ خان کو فن سے عاری اور عاطف اسلم کو بے سرا قرار دے دیا جبکہ انہوں نے عدنان صدیقی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

جویریہ عباسی نے ایک ٹی وی شو میں انٹرویو کے دوران کہا کہ ان کا ماننا ہے عدنان صدیقی کو اداکاری چھوڑدینی چاہیے کیونکہ وہ صرف پُرکشش انسان ہیں لیکن اچھے اداکار نہیں ہیں۔ ماہرہ خان کے حوالے سے جویریہ عباسی کا کہنا تھا کہ وہ بھی خوبصورت عورت ہیں لیکن مجھے سمجھ نہیں آتا کہ وہ فلموں میں کیوں آرہی ہیں۔

مشہور بے سرے گلوکار کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر جویریہ عباسی نے کہا کہ ان کے نزدیک عاطف اسلم بہت مشہور گلوکار ہیں لیکن وہ بے سُرے ہیں۔

وہ سعدیہ امام کو اپنی جانی دشمن سمجھتی ہیں تاہم وہ کس بنا پر سعدیہ کو دشمن سمجھتی ہیں اس بارے میں انہوں نے بتانے سے گریز کیا۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں سب سے بہتر اداکار فیصل قریشی ہیں جب کہ مہوش حیات انہیں بطور اداکارہ پسند ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top