جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اداکار و گلوکار محسن عباس اہلیہ کو دھمکیاں دینے پر قصور وار قرار

28 اگست, 2019 13:35

لاہور: اداکار و گلوکار محسن عباس اور اہلیہ فاطمہ کے درمیان تنازع سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے تفتیشی رپورٹ کی جس میں اداکار کو اہلیہ کو دھمکیاں دینے پر قصور وار قرار دیا گیا۔

لاہور کی مقامی عدالت میں محسن عباس کی عبوری درخواست ضمانت کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈشنل سیشن جج عظیم شیخ نے کیس پر سماعت کی۔

مزید پڑھیں : محسن کو نجی ٹی وی شو سے نکال دیا گیا

سماعت کے دوران اداکار محسن کے خلاف امانت میں خیانت کی دفعات خارج کردی گئیں۔ تفتیشی افسر کی رپورٹ کی بنا پر اداکار محسن کے وکلاء نے درخواست ضمانت واپس لے لی۔ اداکار محسن نے ایڈووکیٹ عدنان طارق کی وساطت سے عبوری درخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی۔

وکیل  کا کہنا تھا کہ تفتیشی رپورٹ کے مطابق اداکار محسن پر لگائے گئے الزامات ثابت نہیں ہوئے، اسی بنا پر درخواست ضمانت واپس لی۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ اداکار محسن کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی نے ان کی اہلیہ فاطمہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا۔

تفتیشی افسر کے مطابق اداکار محسن پر امانت میں خیانت اور اپنی بیوی فاطمہ کو سنگین نتائج کی دھکمیوں کے متعلق مقدمے درج کیا گیا۔

دوسری طرف سوشل میڈیا پر اداکار و گلوکار محسن حیدر اور ماڈل نازش جہانگیر کی شادی کی خبریں وائرل ہو رہی ہیں۔

گزشتہ دِنوں محسن عباس حیدر کی ایک مداح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر محسن عباس حیدر اور ماڈل نازش جہانگیر کی تصویر شیئر کی، جس کے کیپشن میں مداح نے لکھا، ’بیسٹ کپل‘ (Best Couple )، مداح کی جانب سے تصویرشیئر کی گئی تو نازش جہانگیر نے بھی خاموشی توڑ ڈالی اور تصویر پر کمنٹ کردیا۔

محسن عباس

نازش جہانگیر نے کمنٹ کیا ، ’جلد انشا اللہ ‘، ماڈ ل کی جانب سے اس کمنٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے محسن عباس حیدر اور نازش جہانگیر کو شدید تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نازش جہانگیر کو محسن عباس حیدر اور اُن کی اہلیہ فاطمہ سہیل کاگھر توڑنے کا الزام دے رہے ہیں، صارفین کا کہنا ہے کہ نازش جہانگیر نے ہی اِن کا شادی شدہ گھر خراب کیا ہے۔

محسن عباس
تاہم محسن عباس حیدر کی جانب سے ابھی اُن کی اور نازش جہانگیر کی شادی کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دِنوں محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے سوشل میڈیا پر شوہر کے تشدد کے حوالے سے اپنی کچھ تصاویر شیئرکی تھیں، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ محسن عباس حیدر اُن پر گھریلو تشدد کرتے ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ ماڈل نازش جہانگیر کے ساتھ اُن کے شوہر کے تعلقات بھی ہیں۔

فاطمہ سہیل کی جانب سے کیے جانے والے انکشاف کا جواب نازش جہانگیر نے سوشل میڈیا پر دیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ یہ مجھ پر الزام ہے میرا اور محسن عباس حیدر کا کوئی تعلق نہیں ہے ، ہم صرف اچھے دوست ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top