جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اداکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے طلاق کے لیئے عدالت سے رجوع کرلیا

03 ستمبر, 2019 12:26

لاہور: اداکار و گلوکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

شوبز کی ایک اور جوڑی علیحدگی کے لیے عدالت پہنچ گئی۔ اداکار و گلوکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے شوہر سے طلاق لینے کی درخواست دائر کردی۔

مزید پڑھیں : محسن عباس کو نجی ٹی وی شو سے نکال دیا گیا

محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے فیملی کورٹ میں بیرسٹر احتشام کی وساطت سے خلع کا دعوی دائر کیا۔

فاطمہ سہیل کا مؤقف ہے کہ محسن عباس نے تشدد کا نشانہ بنایا، اس لیئے محسن عباس کے ساتھ مزید نہیں رہنا چاہتی ہوں۔ شوہر کے دوسری لڑکی کے ساتھ تعلقات ہیں۔  

فاطمہ سہیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت خلع کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ڈگری جاری کرے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے عدالت میں محسن عباس حیدر کے اہلیہ پر تشدد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی، جس میں محسن عباس حیدر کو قصوروار قرار دیا گیا تھا۔

سماعت کے دوران محسن عباس حیدر کے خلاف امانت میں خیانت کی دفعات خارج کردی گئیں۔ تفتیشی افسر کی رپورٹ کی بنیاد پر محسن عباس حیدر کے وکلاء نے درخواست ضمانت واپس لے لی۔

واضح رہے کہ محسن عباس حیدر نے ایڈووکیٹ عدنان طارق کی وساطت سے عبوری درخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی۔ جس میں وکیل محسن عباس کا کہنا تھا کہ تفتیشی رپورٹ کے مطابق محسن عباس پر عائد کیے گئے الزامات ثابت نہیں ہوئے، اسی بنا پر درخواست ضمانت واپس لی۔

دوران سماعت تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ اداکار محسن عباس حیدر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی نے ان کی اہلیہ فاطمہ سہیل کی درخواست پر مقدمہ درج کیا۔

تفتیشی افسر کے مطابق اداکار محسن عباس حیدر پر امانت میں خیانت اور اپنی بیوی فاطمہ کو سنگین نتائج کی دھکمیوں سے متعلق مقدمے درج کیا گیا۔

اداکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے اپنے شوہر پر مار پیٹ کرنے اور دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا تھا۔ محسن عباس حیدر نے اہلیہ کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات کے جواب میں ایک پریس کانفرنس کی تھی، جس میں انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top