منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

اداکارہ انوشکا شرما نے کرکٹر ویرات کوہلی سے شادی کی وجہ بتادی

17 جولائی, 2019 19:19

ممبئی: نامور اداکارہ انوشکا شرما نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے شادی کرنے کاراز کھول دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ان سے بے حد محبت کرتی ہں اور ان سے شادی کی ایک وجہ ان کا ایمانداری بھی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کا ایک انٹرویوکے دوران کہنا تھا کہ انہوں نے بھارتی کرکٹرویرات کوہلی سے اپنی پروفیشنل لائف کےعروج میں اس لیے شادی کی کیونکہ وہ ان سے بے حد محبت کرتی ہیں اورکرتی رہیں گی۔ اداکارہ نے کہا کہ ویرات سے شادی کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ وہ میری طرح ایک ایماندارشخص ہیں اوراس عادت کی میں بہت عزت کرتی ہوں۔ ہم دونوں اپنی زندگی ایمانداری کے ساتھ گزارتے ہیں، ہماری زندگی میں کچھ بھی دکھاوا نہیں بلکہ سب کچھ ایک حقیقت اورسچ ہے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت تعاون کرتے ہیں، ویرات بھی ایک ایسے شخص ہیں جو ذاتی زندگی کے ساتھ ساتھ اپنی پروفیشنل زندگی کوبھی بہترسے بہتربنانے میں لگے رہتے ہیں۔ ہم دونوں عام انسان ہیں اوران ہی کی طرح زندگی گزارتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top