جمعہ، 4-اکتوبر،2024
جمعہ 1446/04/01هـ (04-10-2024م)

ہم نے دیانتدار اور سماجی خادم لوگوں کو ٹکٹ دیا ہے،ایم ایم اے میں کوئی پاناما کا بیمار نہیں

09 جولائی, 2018 12:50

کراچی: امیر جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ایم ایم اے میں کوئی پاناما کا بیمار نہیں۔

امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق دورے پر کراچی پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ سراج الحق نے کراچی کے مختلف علاقوں کا ریلی کی شکل میں دورہ کیا جبکہ انجمن تاجران کی جانب سے ان کے لیے اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ہمارا منشور اور مطالبہ اس ملک کے عوام کے لیے خوشحالی، امن، روٹی، کپڑا اور مکان ہے، ہم ہر شہری کے لیے عزت کی زندگی چاہتے ہیں، ایم ایم اے میں کوئی پاناما کا بیمار نہیں، کوئی قرضہ ہڑپ کرنے والا نہیں، کوئی جاگیردار نہیں، ہم نے دیانتدار اور سماجی خادم لوگوں کو ٹکٹ دیا ہے، 25 جولائی کو عوام اس ملک سے لبرل ازم اور سیکولر ازم کا جنازہ نکالیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top