ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

ہارون بلور کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، ہارون بلور کو اپنے والد بشیر بلور کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا

11 جولائی, 2018 14:02

پشاور:  گذشتہ روز خودکش حملے میں‌ شہید ہونے والے اے این پی کے رہنما کی نمازہ جنازہ وزیر باغ میں ادا کی گئی، اس موقع پر سیاسی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی، سوگ واروں کی بڑی تعداد کے پیش نظر نماز جنازہ تین بار ادا کی گئی

نمازہ جنازہ کے بعد ان کی میت کو پیر سید حسن شاہ قبرستان پہنچا دیا گیا، جہاں انھیں اپنے والد بشیر بلور کے پہلو میں دفن کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ بشیر بلور کو 22 دسمبر 2012 کو ایک خودکش حملے میں شہید کیا گیا تھا.

صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے علاقہ یکہ توت میں گذشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے میں 21 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے تھے.

حملے میں اے این پی کے امیدوار ہارون بلور بھی شہید ہوئے۔ ہارون بلور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 78 سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ اور محکمہ انسداد دہشت گردی کے ایس پی کے مطابق دھماکہ خودکش تھا جس میں 10 سے 12 کلو بارود استعمال کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top