ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

کیپٹن (ر) محمد صفدر کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا جب کہ ان کی گرفتاری کے لیے ٹیم خیبرپختونخوا بھی روانہ کردی گئی

07 جولائی, 2018 15:14

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 11، مریم نواز کو 8 اور ان کے شوہر محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے جب کہ سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی پر جرمانہ بھی کیا گیا ہے، عدالت نے ملزمان کو اپیلیں دائر کرنے کےلیے 10 روز دیئے ہیں۔

نوازشریف نے عدالتی فیصلے کو مسترد کردیا ہے اور لندن میں زیر علاج اہلیہ کےہوش میں آنے کےبعد وطن واپسی کا اعلان کیا ہے۔

نیب نے نوازشریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر انہیں ائیرپورٹ سے ہی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب کو احتساب عدالت کے فیصلے کی کاپی موصول ہوگئی ہے جس کے بعد فیصلے پر عملدرآمد کے لیے بھی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر  کا نام بلیک لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے جس کےبعد وہ کسی بھی ایئرپورٹ، زمینی اور سمندری روٹ سے پاکستان سے باہر نہیں جا سکیں گے۔

دوسری جانب نیب نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی تیز کردی ہے اور اس ضمن میں خیبرپختونخوا حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کےلیے ایک ٹیم خیبرپختونخوا بھی روانہ کردی ہے۔

واضح رہےکہ احتساب عدالت سے سزا کے بعد کیپٹن (ر) صفدر الیکشن لڑنے کےلیے بھی نااہل ہوگئے ہیں اور الیکشن کمیشن نے ان کےحلقے میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی روک دی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top