جمعہ، 4-اکتوبر،2024
جمعہ 1446/04/01هـ (04-10-2024م)

کوئی بتا سکتاہے کہ چوہدری نثار کے فارورڈ بلاک کو کیا ہوا

27 جولائی, 2018 20:44

لاہور : عام انتخابات کے تاحال نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 119 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ ن لیگ 62 کے ساتھ دوسری پوزیشن پر تاہم انتہائی حیران کن طور کچھ ایسے نتائج بھی آئے ہیں جس کے بارے میں سن کر ہی ہر کوئی حیران ہے ۔

صحافی فریحہ ادریس نے ٹویٹر پر الیکشن سے قبل چلنے والی افواہوں پر سوالات اٹھاتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ ” کیا کوئی بتا سکتاہے کہ چوہدری نثار کے فارورڈ بلاک کو کیا ہوا جسے اسٹبلشمنٹ کی حمایت حاصل تھی ، جیپیں کہاں چلی گئیں ، تحریک لبیک کو ملنے والی سپورٹ کا کیا بنا، تمام سازشی نظریات اور نظریے والے کہاں گئے ؟

جیپیں کہاں چلی گئیں ، چوہدری نثار کے فارورڈ بلاک کو کیا ہوا جسے اسٹبلشمنٹ کی حمایت حاصل تھی
جیپیں کہاں چلی گئیں ، چوہدری نثار کے فارورڈ بلاک کو کیا ہوا جسے اسٹبلشمنٹ کی حمایت حاصل تھی

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ تحریک لبیک پاکستان نے پنجاب سے ایک اور سندھ سے دو صوبائی نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے جبکہ چوہدری نثار بھی اپنے دونوں قومی اسمبلی اور ایک صوبائی اسمبلی کی سیٹ سے ہار گئے ہیں جبکہ وہ صرف ایک صوبائی اسمبلی پر کامیابی حاصل کر سکے ہیں ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top