ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

کراچی کے قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی دوبارہ گنتی کی جائے ،متحدہ پاکستان

02 اگست, 2018 21:19

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے شہر کے مختلف حلقوں میں ڈالے جانے والے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے صوبائی الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرادی۔

ایم کیو ایم کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ’ووٹوں کی گنتی کے وقت پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالنے پر شدید تحفظات ہیں، انتخابات میں ہونے والی الیکشن کمیشن کے ضوابط کی خلاف ورزی پر تشویش ہے‘۔

متحدہ پاکستان نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ کراچی کے  مختلف قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی دوبارہ گنتی کی جائے اور جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے انتخابی نتائج روکے جائیں۔

25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 272 نشتوں میں سے 115 اپنے نام کیں، کراچی سے پی ٹی آئی 14 نشستیں حاصل کرنے کے بعد شہر کی سب سے بڑی جماعت بن گئی۔

پولنگ کے روز جب گنتی کا عمل شروع ہوا تھا تو ایم کیو ایم، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن، متحدہ مجلس عمل سمیت دیگر آزاد امیدواروں نے اعتراض اٹھایا تھا کہ ان کے پولنگ ایجنٹس کو گنتی کے وقت باہر نکال دیا گیا اور نتائج فارم 45 کے بجائے سادہ کاغذ پر دیے گئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top