ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

کراچی میں میگہا برسنے کو تیار، محکمہ موسمیات

19 جولائی, 2018 12:11

محمکہ موسمیات کی جانب سے پیشنگوئی کی گئی ہے کہ کراچی سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش اور بونداباندی ہو سکتی ہے. 

البتہ دارالحکومت اسلام آباد میں اتوارتک بارش کے برسنے کے واضح امکانات ہیں۔

ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بادلوں کے برسنے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ بارش سے درجہ حرارت میں کمی ہونے کی وجہ سے  گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے.

دوسری جانب موسم کی خبریں دینے والوں نے آئندہ تین سے چار روز کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

سرگودھا،فیصل آباد،ساہیوال اورملتان میں بارش کی پیشگوئی ہے۔پشاور،کوہاٹ،بنوں،ڈی آئی خان ڈویژن میں بھی بارش کاامکان ہے۔راولپنڈی،لاہورڈویژن اورکشمیرمیں بھی گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔

پنڈی بھٹیاں اور گردونواح میں موسلادھاربارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top