ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

ڈبلن ٹیسٹ؛ 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ

15 مئی, 2018 14:49

ڈبلن: آئر لینڈ کی جانب سے 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنالیے ہیں۔

ڈبلن میں جاری میچ میں کھانے کے وقفے پر پاکستان کی دوسری اننگز میں 52 رنز پر 3 وکٹیں گر چکی ہیں، اظہر علی 2، حارث سہیل 7 اور اسد شفیق ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، امام الحق اور بابر اعظم کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کو فتح کیلیے 7 وکٹ پر مزید 108 رنز درکار ہیں۔
قبل ازیں کھیل کے آخری روز آئر لینڈ نے 7 وکٹ پر 319 رنز سے اپنی دوسری اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو کیون اوبرائن گزشتہ روز کے اسکور 118 میں مزید کسی رن کا اضافہ کیے بغیر محمد عباس کا شکار بن گئے، بوائڈ رینکن (6) کو محمد عباس نے بولڈ کر دیا، آخری وکٹ ٹائرون کین کی گری انہوں نے96 گیندیں کھیل کر صرف 14 رنز بنائے۔ آئر لینڈ کی پوری ٹیم 339 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اور پاکستان کو فتح کیلیے 160 رنز کا ہدف ملا۔ محمد عباس 5، محمد عامر 3 اور شاداب خان ایک وکٹ لے اڑے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top