مقبول خبریں
پیپلز پارٹی نے منڈی بہاﺅالدین سے تحریک انصاف کی 3 وکٹیں گرا دی
منڈی بہاﺅالدین : پاکستان پیپلز پارٹی نے منڈی بہاﺅالدین سے تحریک انصاف کی 3 وکٹیں گرا دی ہیں اور این اے 86، پی پی 67 اور پی پی 68 سے امیدوار اپنے قافلے میں شامل کر لئے ہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 86 سے فخر عمر لالیکا کے بعد صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 67 سے فیصل گوندل اور پی پی 68 سے ناصر تارڑ بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔
فخر لالیکا نے سابق صدر آصف علی زرداری کیساتھ ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا تھا جس کے بعد آج فیصل گوندل اور ناصر تارڑ بھی جیالے بن گئے۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری سے ملاقات میں پی پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور بھی موجود تھے جنہوں نے کہا کہ فیصل گوندل نے پی ٹی آئی کا ٹکٹ ٹھکرا کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔