ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

 پیپلزپارٹی کے رہنما نثارکھوڑو کی نااہلی برقرار 

19 جولائی, 2018 19:54

لاڑکانہ: سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کو نااہل قراردے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ سرکٹ بینچ نے پیپلزپارٹی کے رہنما نثارکھوڑو کی نااہلی سے متعلق سماعت کی، بینچ نے ایپلیٹ ٹربیونل کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے نثارکھوڑو کو نااہل قرار دے دیا۔ نثار کھوڑو کو بیوی اور بیٹی کے نام ظاہر نہ کرنے اور 167 ایکڑ زرعی زمین چھپانے پر ایپلیٹ ٹربیونل نے نا اہل قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ پی ایس 11 کے امیدوار نثارکھوڑو نے ایپلٹ ٹربیونل کے فیصلے کوسندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ سرکٹ بینچ میں چیلنج کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top