جمعہ، 4-اکتوبر،2024
جمعہ 1446/04/01هـ (04-10-2024م)

مقبول خبریں

پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو غربت کا مقابلہ کرتی ہے

17 جولائی, 2018 20:30

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر بلاسود قرضے دے گی، پیپلزپارٹی کا مقابلہ ظلم، غربت اور پسماندگی سے ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے روات میں خطاب کرتے ہوئے کیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا انقلابی منشور لے کر پہلی انتخابی مہم کے لیے نکلا ہوں، پیپلزپارٹی نے پچھلی حکومت میں بھی انقلابی کام کیے تھے، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو غربت کا مقابلہ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روزگار فراہم رکیں گے، کسانوں کو سہولتیں دیں گے، موقع ملا تو ملک میں پیپلز فوڈ پروگرام شروع کریں گے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرح بینظیر کسان کارڈ دیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کو روزگار فراہم کیا ہے، آئندہ بھی کریں گے، پیپلزپارٹی کا منشور ہمیشہ کسان دوست منشور رہا ہے، حکومت میں آکر کسانوں کی فصلوں کی انشورنس کرائیں گے، ہم بھوک مٹاؤ پروگرام لے کر آئیں گے، فوڈ کارڈ متعارف کرائیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ بے گھر افراد کو گھر دئیے ہیں، کچی آبادیوں کو ریگولرائز کریں گے ان کے حقوق دیں گے، مشہور تھا کہ بینظیر آٗئے گی روزگار لائے گی، 25 جولائی کو آپ نے تیر پر ٹھپہ لگانا ہوگا، آپ نے تیر پر ٹھپہ لگا کر بلاول بھٹو کو منتخب کرنا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top