ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

پیپلزپارٹی نے لاہور سے امیدواروں کی حتمی فہرست تیار کرلی

25 جون, 2018 16:05

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی نے عام انتخابات کے لیے لاہور سے امیدواروں کی حتمی فہرست تیار کرلی ہے، قومی اسمبلی کی 14 اور صوبائی اسمبلی کی 27 نشستوں پر ٹکٹیں فائنل کرلی گئی ہیں

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے عام انتخابات کے لیے لاہور سے امیدواروں کی حتمی فہرست تیار کرلی تاہم پی پی 154، 161 اور 166 میں ایک سے زائد امیدوار ہونے پر فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔

این اے 123 سے فراز ہاشمی پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے، این اے 124 سے چوہدری ظہیر احمد الیکشن میں حصہ لیں گے، این اے 125 سے زبیر کاردار پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

این اے 126 سے اورنگزیب برکی، این اے 127 سے عدنان گورسی، این اے 128 سے سید ظفر علی شاہ، این اے 129 سے افتخار شاہد ایڈووکیٹ پیپلزپارتی کے امیدوار ہوں گے۔

این اے 130 سے عدیل محی الدین، این اے 131 سے عاصم محمود بھٹی پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے، این اے 132 سے ثمینہ خالد گھرکی پیپلزپارٹی کی امیدوار ہوں گی۔

این اے 133 سے چوہدری اسلم گل کو ٹکٹ جاری کیا جائے گا، این اے 134 سے سہیل اعوان، این اے 135 سے امجد علی جٹ، این اے 136 سے جمیل منج پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top