ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

پتوکی : تحریک انصاف کے امیدوار کا نوٹیفکیشن روک کر دوبارہ گنتی کا حکم

05 اگست, 2018 16:56

پتوکی: لاہور ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا فیصلہ آتے ہی لاکھوں لیگی کارکنوں میں خوشی لہر دوڑ گئی

تفصیلات کے مطابق پتوکی کے حلقہ NA 140 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا حیات خاں کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں دوبارہ گنتی کے لیے کی جانے والی رٹ پٹیشنمیں فیصلہ سناتے ہوئے معزز جج صاحب نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار طالب نکئی کا نوٹیفکیشن روک کر دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔

پتوکی کے اس حلقہ میں دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا تھا جس میں پاکستان تحریک انصاف کےسردار طالب حسن نکئی 124621جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رانا محمد حیات خاں نے 124385 ووٹ حاصل کیے اور سردار طالب حسن نکء 236 ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے اپنا ہی جاری کردی دوبارہ گنتی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمدحیات خاں نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کےمطابق تحریک انصاف نے عمران خان کو وزیراعظم کا باضابطہ امیدوار نامزد کرنے کے لیے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔عام انتخابات میں واضح اکثریت کے بعد تحریک انصاف وفاق میں حکومت سازی کے لیے مصروف ہے اور اس سلسلے میں اسے آزاد امیدواروں سمیت ایم کیوایم اور (ق) لیگ کی حمایت بھی مل چکی ہے۔ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کےمطابق پارٹی کی کُل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل بنی گالہ میں طلب کیا گیا ہے جس میں تمام منتخب ارکان کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت گئی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ کل کے اجلاس میں عمران خان کو وزیراعظم کا باضابطہ امیدوار نامزد کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top