ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

پاکستان میں اہل سیاسی جماعت کوئی ہے تو ایم کیو ایم ہے: فاروق ستار

09 جولائی, 2018 13:27

کراچی: ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہےکہ لگتا ہے عام انتخابات میں میچ فکس ہے اور نتیجہ پہلے سے طے ہوچکا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کی مہم میں تیزی آرہی ہے، انتخابات سے کچھ دن قبل ماحول کچھ اور نظر آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اہل سیاسی جماعت کوئی ہے تو ایم کیو ایم ہے، ہماری طرح کم پیسوں پر کوئی الیکشن لڑکے دکھائے۔

ایک سوال کے جواب میں ایم کیوایم رہنما کا کہنا تھاکہ لگتا ہے میچ فکس ہے اور نتیجہ پہلے سے طے ہوچکا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top