بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

پارٹی الیکشن جیت گئی تو میں خود وزیراعظم کا امیدوار ہوں گا جب کہ نواز شریف فی الحال بھابی کلثوم نواز کے ساتھ ہی ہوں گے

01 جولائی, 2018 12:29

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پارٹی الیکشن جیت گئی تو میں خود وزیراعظم کا امیدوار ہوں گا جب کہ نواز شریف فی الحال بھابی کلثوم نواز کے ساتھ ہی ہوں گے۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن، شفاف انتخابات میں ناکام رہا تو ملک کی بدقسمتی ہوگی اور اگر پارٹی الیکشن جیت گئی تو میں خود وزیراعظم کا امیدوار ہوں گا جب کہ نواز شریف فی الحال بھابی کلثوم نواز کے ساتھ ہی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ تمام سیاسی جماعتوں سے ہے اور ہمارا بیانیہ 5 سالہ کارکردگی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نیب آئینی ادارہ ہے، شفاف اور غیر جانبدار احتساب کا نظام قائم کرنا اس کی ذمہ داری ہے، ہمارے امیدواروں کی گرفتاری سے آزادانہ الیکشن پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کی گزشتہ سالوں کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، دس دس سال کسی کرپٹ پر ہاتھ نہیں ڈالا گیا اور اب ہمارے لوگوں کی پکڑ دھکڑ شروع ہوگئی۔

چوہدری نثار کے حوالے سے سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ لندن جانے سے 2 روز پہلے  چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کیلیے نواز شریف کو منالیا تھا اور وہ راضی ہوگئے تھے مگرپھر تلخ بیانات نے بات بگاڑ دی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top