ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

وہیل مچھلی کی شکل کا طیارہ تیار

30 جولائی, 2018 22:31

پیرس: فرانس میں وہیل مچھلی کی شکل کا طیارہ تیار کرلیا گیا ہے، جو باقاعدہ طور پر 2019 میں پرواز شروع کرے گا۔

فرانس کی فضائی کمپنی ایئربس نے اس طیارے کا نام ‘بیلوگا ایکسل’ (Beluga XL) رکھا ہے۔

ایئربس بیلوگا ایکسل کو سامنے کی طرف اس انداز سے پینٹ کیا گیا ہے کہ وہ بالکل وہیل مچھلی کی طرح لگتی ہے۔

یہ ایئربس 125  ٹن وزنی ہے اور 53 وزن لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس کی لمبائی 63 میٹر جبکہ اونچائی 19 میٹر ہے۔

جمعرات 19 جولائی کو اس طیارے نے فرانس کے ٹولوز (Toulouse) ایئرپورٹ سے پہلی آزمائشی اڑان بھری، اس موقع پر 10 ہزار کے لوگ یہ منظر دیکھنے کے لیے موجود تھے۔

اس طیارے کے ‘ببل سیکشن’ میں اضافی جگہ بھی موجود ہے جبکہ ایک لوئرڈ کاک پٹ بھی ہے، جس سے مرکزی ڈیک کے لیے جگہ بنتی ہے اور ڈائریکٹ کارگو میں آسانی رہتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top