ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں بلانے کا امکان

04 اگست, 2018 22:07

عمران خان کی تقریب حلف برداری میں 1992 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو مدعو کیے جانے کا امکان ہے.

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین نے اپنی قیادت میں ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں بلانے کا فیصلہ کیا ہے.

پارٹی ذرایع کے مطابق عمران خان تقریب میں اپنے پرانے ساتھی کی موجودگی کے خواہش مند ہیں. پی ٹی آئی چیئرمین نے اس ضمن میں سینیٹر فیصل جاوید کو ہدایات جاری کر دی ہیں.

سینیٹر فیصل جاوید نے فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں سے رابطے رابطے شروع کر دیے ہیں.

یاد رہے کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے 1992 کے ورلڈ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا. فائنل میں‌پاکستان نے انگلینڈ‌ کو شکست دی تھی

عمران خان کی الیکشن میں کامیابی کے بعد کئی لیجنڈ کرکٹرز نے بنی گالا میں‌ عمران خان سے ملاقات کی اور انھیں جیت کی مبارک باد دی.

بنی گالا آنے والے کھلاڑیوں‌ میں‌ وسیم اکرم، وقار یونس، مشتاق احمد، انضمام الحق اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top