ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

نواز شریف کی دشمنی میں مرضی کا بیان اٹھا کر تنقید کی جاتی ہے

14 مئی, 2018 17:28

نواز شریف کو غدار کہنے والے پہلے کوئی بڑا محب وطن دکھاؤ، جو ڈر گیا وہ گھر گیا اور جو ڈٹ گیا وہ غدار کہلایا جانے لگا

نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی دشمنی میں بھارتی میڈیا کی خبروں کو بنیاد بنایا گیا، نواز شریف کی دشمنی میں مرضی کا بیان اٹھا کر تنقید کی جاتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بونیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مریم نواز کہا کہ نواز شریف کے بیان کی وضاحت کی تو چینلز نے اسے الگ رنگ دیا، چینلز فون کرکے پوچھا تو کہا گیا ہم آپ کی تردید نہیں چلا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف مہم کا 2018 کے الیکشن میں جواب دیا جائے گا، نواز شریف کو غدار کہنے والے پہلے کوئی بڑا محب وطن کو دکھاؤ، جو ڈر گیا وہ گھر گیا اور جو ڈٹ گیا وہ غدار کہلایا جانے لگا۔

مریم نواز نے کہا کہ عوامی طاقات کے ذریعے ایم این اے، ایم پی اے بنایا جاتا ہے، ایسے لوگوں کو کرپٹ کہا جاتا ہے تو کیا آپ کے نمائندے ایسے ہوتے ہیں؟ نواز شریف نے کروڑوں اربوں کی امداد ٹھکرا کر ایٹمی دھماکے کیے، مشرف نے اپنی حکومت کو پوچھے بغیر کارگل پر چڑھائی کردی تھی، کارگل پر چڑھائی کا الزام نواز شریف نے اپنے سر لیا، کیا وہ غدار ہوسکتا ہے؟ نواز شریف نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 30 سال سے نواز شریف کی عوام سے محبت بڑھتی جاتی ہے، نواز شریف کی عوام سے محبتیں کم کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، ہم عوام کو ووٹ کو عزت دلا کر رہیں گے، آپ کے ووٹ سے آنے والے وزیر اعظم پر غداری کا الزام قبول ہے؟ دو دن سے جو ڈرامہ چل رہا ہے اسے دیکھ کر کبھی ہنسی اور کبھی رحم آتا ہے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top