جمعہ، 4-اکتوبر،2024
جمعہ 1446/04/01هـ (04-10-2024م)

مقبول خبریں

نواز شریف کو کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں، وزیراعظم

15 مئی, 2018 14:34

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی کسی کو حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دینے کا اختیار ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اپنی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونےدیں گے، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اس تاثر کو مسترد کیا گیا کہ حملہ آوروں کو پاکستان سے بھیجا گیا، جو باتیں کی جا رہی ہیں ان کی کوئی حقیقت نہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نوازشریف نے یہ نہیں کہا کہ ممبئی حملہ کرنے والوں کو پاکستان سے بھیجا گیا۔ اس حوالے سے مس رپورٹنگ ہوئی، اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، یہ تاثر بھارت نے قائم کیا اور سیاسی مقاصد کے لئے یہاں پھیلایا جا رہا ہے، ایوان میں دھواں دھار تقریریں کی گئیں، یقین سے کہتا ہوں ان لوگوں نے خبر نہیں پڑھی۔ انہوں نے کہا کہ انٹر نیٹ پر دیکھا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف، لیفٹیننٹ جنرل (ر) شجاع پاشا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمود درانی اور رحمان ملک سمیت عمران خان نے بھی ایسی بہت سی باتیں کی ہیں، بھارتی میڈیا نے خبر کے کچھ حصوں کی غلط تشریح کی۔
وزیراعظم شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ کوئی کمیشن اور کوئی غداری کا مقدمہ درج کرانے کا کہتا ہے، پارٹی لیڈرز کو حقائق پرمبنی باتیں کرنی چاہئیں۔ نواز شریف کو کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی کسی کو حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دینے کا اختیار ہے، جس نے ایٹمی دھماکے کیے اس پر غداری کا الزام ناقابل قبول ہے، سیاسی مقاصد کے لیے ہم نے نیشنل سیکیورٹی کوداؤ پر لگادیا، اس معاملے پر پارلیمنٹ کمیشن بنائے ، ماضی میں جانا ہے تو پارلیمنٹ کمیشن بنا دے۔

1 thought on “نواز شریف کو کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں، وزیراعظم”

  1. Pingback: نگراں وزیراعظم کیلیے وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف میں ڈیڈلاک برقرار | The GTV Network – جی ٹی وی نیٹ ورک

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top