ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

نواز شریف اپنی اہلیہ کو زندگی اور موت کی کشمکش میں چھوڑ کر وطن واپس آرہے ہیں کیوں کہ ….

09 جولائی, 2018 13:06

بہاول نگر: پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی اہلیہ کو زندگی اور موت کی کشمکش میں چھوڑ کر وطن واپس آرہے ہیں کیوں کہ ان کے دل میں قوم کی بہت محبت ہے۔

بہاولنگر میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے دن رات قوم کی خدمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت کے جج نے خود کہا کہ نواز شریف نے کرپشن نہیں کی ہے، ہم پر جھوٹے الزامات لگائے جاتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ 2013 میں بجلی 20، 20 گھنٹے جاتی تھی مگر واپس نہیں آتی تھی، اب صورت حال بہت بہتر ہے۔

آپ نے جھوٹے خان کو سنا، کہتے تھے پورے پاکستان میں بجلی لائیں گے، اب کہتے ہیں بجلی بیٹھ گئی ہے، بجلی تاروں پر ناچتی ہے، انہیں نہیں پتہ، کیا دن رات جھوٹ بولنے والے کو پاکستان کا وزیراعظم بناؤ گے؟

ایٹمی طاقت کے منصوبے سے نوازشریف کی تختی مٹائیں گے، بجلی اور سی پیک کے منصوبوں سے تختی مٹائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹھیک ہے کہ وہ ترقیاتی کام نہیں ہوئے جو ہونا چاہئے تھے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمارے دور میں پکی سڑکیں بنیں اور دانش اسکول بھی بنے۔

چشتیاں کے ریگستان میں کھڑے ہو کر دانش اسکول بنایا تھا، کئی سو ارب روپے کے ترقیاتی کاموں کی میں نے سرمایہ کاری کرائی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top